اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم از کم تعلیم اساتذہ کی بھرتی پی ٹی سی،سی ٹی کی بجائے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی بنیاد پر ہو گی،احکامات جاری کر دیے گے
ایف پی ایس ای نے نیے رولز کی منظوری دیے دی رولز کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کم از کم تعلیم ماسٹر مقرر گریڈ 16سے لیکر گریڈ18تک کے اساتذہ کی ترقی اور براہ راست بھرتی کا کوٹہ تبدیل کر کے پچاس پچاس فیصدکردیا گیا جبکہ ان سروس اساتذہ کو ترقی کے لیے تعلیمی قابلیت بڑھانا ہوگی،عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر 1000کے قریب اساتذہ کو ترقی جبکہ 1800 نئے سبجیکٹ سپیشلسٹ بھرتی کیے جا سکیں گے۔
ڈائریکٹر سکولز وفاقی نظامت تعلیمات ثاقب شہاب کا کہنا ہے نئے سروس رولز حکومت کے ایجوکیشن ریفارمز کے گول میں یہ پہلا قدم ثابت ہوگا دوسرے مرحلے میں ٹریننگ ،ٹیچرز سرٹیفکیشن کی جائے گی، ٹیچرز ایڈمنسٹریشن کو علیحدہ کرکے ایڈمنسٹریٹو ٹریننگ کروائی جائیں گی،اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن کا جدید نظام متعارف کروایا جائے گا۔
Comments are closed.