جامعہ کراچی کے 29 ویں کانووکیشن میں 1700 طلبہ کو اسناد تفویض

کراچی: کہتےہیں محنت رائیگاں نہیں جاتی۔۔ اور یہ مثال کراچی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات پر خوب جچتی ہے۔ جنہیں سالوں کی محنت کا نتیجہ مل گیا۔

جامعہ کراچی میں انتیسویں سالانہ  تقسیم اسناد کی تقریب میں 1700 طلبہ کو اسناد تفویض کی گئیں۔ 165 سنہری تمغے حاصل کر کے لڑکیوں نے تعلیمی میدان اپنے نام کر لیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسناد تقسیم کیں۔ سیدہ در شہوار فاطمہ نے تین گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔دیگر طلبہ بھی خوش ہیں۔ بچوں کو محنت کا پھل ملا تو والدین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو رک نہ پائے۔

Comments are closed.