اپنی مرضی کا بیک گراونڈ، واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیاہے۔

کمپنی نےصارفین کی دلچسپی بڑھانے اور آسانی کے لیے ہر چیٹ باکس کے لیے علیحدہ علیحدہ اور اپنی مرضی کا وال پیپر منتخب کرنے کا فیچر متعارف کراوادیاہے۔ نئے فیچر سے صارف اپنے ہر دوست سے کی جانے والی چیٹ پر مرضی کا وال پیپر سیٹ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صارف کو ایک ہی وال پیپر کی سہولت دستیاب تھی، اگر وہ کسی بھی ایک چیٹ باکس میں وال پیپر تبدیل کرتا ہے تو وہ تمام چیٹس میں اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اور اور نیا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت صارفین اپنے من پسند اسٹیکرز آسانی سے سرچ کر سکیں گے۔

Comments are closed.