کراچی: سندھ حکومت کے ڈاکٹروں سے تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کے وعدے صرف دعوے ثابت ہوئے۔ سمری پندرہ دن تک وزیرصحت کے دفتر میں پڑے رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا سندھ بھر کے اسپتالوں میں دوسرے روز بھی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کا بائیکاٹ جاری ہے۔
سندھ حکومت کے ڈاکٹروں کو لارے لپے جاری ہیں، ینگ ڈاکٹرز کا دوسرے روز بھی سندھ بھر میں تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹر کا بائیکاٹ کیا۔ جناح ،سول اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال سمیت دیگر اسپتالوں میں دور دور سے آنے والے مریض رل گئے۔
ینگ ڈاکٹرز نے اسپتالوں میں کام چھوڑ کر محکمہ صحت سندھ کیخلاف احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔ کہا سندھ حکومت نے محکمہ صحت کو تباہ کردیا۔
ادھر سندھ حکومت کی لاپروائی بھی کم نہیں۔ تنخواہوں میں اضافے کی سمری پندرہ روز تک محکمہ صحت کے دفتر میں پڑے رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔
Comments are closed.