سندھ صحت انصاف کارڈز سہولت سے فائدہ اٹھانے سے انکارکر رہا ہے، ظفر مرزا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کے 43 اضلاع میں صحت انصاف کارڈز فراہم کر دیئے گئے۔280 نجی اسپتالوں کو صحت سہولت کارڈ کے ساتھ منسلک بھی کر دیا گیا۔سندھ تاحال سہولت سے فائدہ اٹھانے سے انکارکر رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہناتھا کہ عوام کے وسائل کم ہونے کی وجہ سے کوئی بیمار پڑ جائے تو قرضے لینے پڑتے ہیں۔ آئندہ 2سال میں صحت انصاف کارڈز پورے ملک میں فراہم کرنے کا ٹارگٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 43 اضلاع میں صحت انصاف کارڈز فراہم کر دیئے گئے۔280 نجی اسپتالوں کو صحت سہولت کارڈ کے ساتھ منسلک بھی کر دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وجوہات اور صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث سندھ کے عوام اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا پارہے۔ لیکن وفاقی حکوت  تعاون جاری رکھے گی۔

ظفرمرزا نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو علاج کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں 190 ارب روپے کے منصوبے رکھے گیے ہیں۔70 برسوں میں کسی حکومت نے صحت کی سہولیات پر اتنا کام نہیں کیا۔ وزیراعظم کا وژن ہے کہ حکومتیں، ریاستیں اسی صورت قائم رہ سکتی ہیں جب وہ معاشرے کے پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام نہ کریں۔

معاون خصوصی برائے صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے15ملین غریب خاندانوں کو صحت کی انشورنس دی جارہی ہے۔

Comments are closed.