یورپ میں گرمیاں اور سردیاں مزید خشک ہوں گی، رپورٹ

نئی مطالعاتی رپورٹ یورپ میں جاری ریکارڈ حد تک زیادہ خشک سالی کے تناظر میں تیار کی گئی ہے

یورپ میں آنے والا سالوں میں گرمیاں اور سردیاں مزید خشک ہوں گی، ماہرین نے خبردار کردیا۔
جرمن محکمہ موسمیات کی جانب سے خشک تر حالات کی پیشگوئی کی گئی ہے، نئی مطالعاتی رپورٹ یورپ میں جاری ریکارڈ حد تک زیادہ خشک سالی کے تناظر میں تیار کی گئی ہے۔جس کے مطابق یورپ، خاص کر بحیرہ روم کے علاقے کے جنوبی یورپی ممالک میں آئندہ برسوں میں خشک سالی کی شدت کا انحصار اس بات پر بھی ہو گا کہ عالمی سطح پر تحفط ماحول کے لیے کتنی کوششیں کی جاتی ہیں اور زمین کے درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار کیسی رہتی ہے۔
وسطی بحیرہ روم کے علاقے نے 1901 سے چوتھا خشک ترین سیزن دیکھا جبکہ جرمنی میں 2009 کے بعد سے کسی موسم میں بھی خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی۔ خشک سالی اگلے تین مہینوں میں یورپ کے بڑے علاقوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

Comments are closed.