بلال آصف نے 128 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

دبئی: بلال آصف نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے تیسرے روز 36 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو پر شاندار بولنگ کا 128 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا جوکہ 1890 میں فریڈ مارٹنزنے 50 رنز کے بدلے 6 وکٹیں حاصل کر کے بنایا تھا۔

بلال آصف پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پرعمدہ کارکردگی پیش کرنے والے تیسرے بولر بھی بن گئے ہیں، ان سے پہلے محمد زاہد 66 رنز کے عوض 7 اور محمد نذیر اتنی ہی وکٹیں 99 رنز دے کر حاصل کرچکے، دونوں نے بالترتیب 1996 اور 1969 میں یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہی انجام دیا تھا۔

بلال آصف ڈیبیو پر اننگز میں پانچ وکٹیں انجام دینے والے پاکستان کے تیسرے اسپنر بھی ثابت ہوئے ان سے پہلے شاہد آفریدی اور محمد نذیر یہ کارنامہ انجام دے چکے۔ 33 برس اور 13 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دے کر بلال گذشتہ 50 سال میں ڈیبیو پر 5 یا زائد وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں، ان سے قبل یہ ریکارڈ بھی ایک پاکستانی بولر تنویر احمد کے پاس تھا جنھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2010-11 میں 31 برس اور 355 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں اڑائی تھیں۔

Comments are closed.