لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزکے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شعیب ملک، سرفرازاحمد اورعماد وسیم شامل نہیں جبکہ حسن علی کو آرام دیا گیا ہے۔
تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔
ایک روزہ میچوں کے لیے سترہ رکنی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز،محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین،سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اورعثمان قادر کو جگہ ملی ہے، عبداللہ شفیق بطورریزروساتھ موجود رہیں گے۔منصور رانا کو منیجراورثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.