پاکستان سپر لیگ میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلئے جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کیلئے جاری کردی ہیں۔

پی ایس ایل فور کی تیاریاں زور ں پر ہیں، کرکٹ دیوانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ پی سی بی نے ٹکٹس کی آن لائن خریداری شروع کر دی ہے، شیڈول کے مطابق پہلے مرحلہ میں صرف شارجہ اور ابوظہبی کی ٹکٹیں جاری کی گئی ہیں۔

پہلی مرتبہ ابوظہبی میں پی ایس ایل کے میچز کرائے جارہے ہیں، جبکہ لاہور اور کراچی کی ٹکٹیں بھی جلد دستیاب ہوں گی،،، پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سے عرب امارات میں ہوگا جبکہ فائنل میچ 17 مارچ کو کراچی میں شیڈول ہے۔

Comments are closed.