سڈنی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے رویئے پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام میں پروفیشنل ازم نام کی کوئی چیز نہیں ہے، عملےکو وقت پر تنخواہیں نہیں ملتی تھیں، اس رویے کو بہتر نہ کرنے تک ورلڈکپ کی تیاری نہیں کی جا سکتی۔
اسٹیورکسن نے کہا کہ پی سی بی حکام کو بتایا تھا کہ انہیں ناراض کر رہے ہیں، انکو کہا کہ مجھے اس نوکری کی ضرورت نہیں ہے۔ اسٹیو رکسن کے مطابق انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ بہت انجوائے کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر پی سی بی چاہتا ہے کہ کوئی باہر سے آکر کام کرے تو اس کا خیال بھی رکھیں، پی سی بی اپنے طرز عمل سے اچھے لوگ کھو رہا ہے۔
خیال رہے کہ اسٹیورکسن نے 2 سال کے بعد مزید کام جاری نہ رکھنےکا فیصلہ کیا تھا اور رواں سال جون میں قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں چھوڑی تھیں۔
Comments are closed.