لاہور: آئی سی سی کی جانب سے ٹوئنٹی 20 رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان نے 132 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بولنگ میں شاداب خان بھی دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، آل راﺅنڈر میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ 5 میں جگہ نہیں بنا سکا۔
بھارت 124 کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش کی ٹیم دسویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کے بیٹسمین فخر زمان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا راج ہے، جبکہ بھارت کے کوکیش راہول تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں پاکستان کے شاداب خان بھی دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ محمد عامر کا 13 واں نمبر ہے۔
آل راﺅنڈ میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹاپ پانچ میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے، جنوبی افریقہ کے ڈومینی چوتھے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.