لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق ٹیم کی پرفارمنس پر برہم ،کہتے ہیں کہ صرف کپتان کا نہیں سب کا قصور ہے اگر کوئی ذمہ داری نہیں لے گا تو پھر تبدیلی ضرور ہوگی۔
لاہور کے نجی سکول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ٹیم کی کارکردگی بری رہی ہے، کہتے ہیں صرف کپتان کا نہیں، سب کا قصور ہے۔
اگرکوئی ذمہ داری نہیں لے گا تو پھر تبدیلی ضرور ہوگی۔ جواچھا نہ کھیلا اس پرتنقید بھی ہوگی۔ انضمام الحق نےکہاکہ امام کومیرے ساتھ جوڑا جاتاہےاس لیے تنقید زیادہ ہوتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ کپتان کوئی بھی تاحیات نہیں ہوتا۔ جنوبی افریقہ سیریزہمیشہ سے سخت رہی ہے ہمیں بہت محنت کرنا ہوگی۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کہتے ہیں انٹرنیشنل کرکٹ نام ہی پریشر ہینڈل کرنے کاہے شاداب اورفخر کو انجری کے خدشہ کے باعث پاکستان بلا کر آرام دیا۔
Comments are closed.