پی ایس ایل فور کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج دبئی میں ہوگی

دبئی: پاکستان سپر لیگ فور کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہو گی، کرکٹ سے پہلے سپر ہٹ پرفارمنسز کا میلہ لگے گا، فواد خان ٹائٹل گانا گائیں گے، آئمہ بیگ بھی آواز کا جادو جگائیں گی، انگلش سنگر پِٹ بُل نے طیارے کی فنی خرابی کے باعث عدم شرکت پر معذرت کر لی۔

دبئی کے  کرکٹ  سے پہلے سر تال کا تڑکا پی ایس ایل فور کی رنگ برنگ افتتاحی تقریب آج ہو گی۔  فن اینڈ فیسٹول رات کا آغاز 9 بجے  ہو گا۔

“یہ کھیل دیوانوں کا چل جوش دکھادے تو”فواد خان ٹائٹل گانا گائیں گے، دلوں کے تار بجائیں گے، کرکٹ دیوانوں میں جوش و جذبہ لائیں گے۔ آئمہ بیگ بھی سریلی آواز سےانٹری کو یادگار بنائیں گی۔

جنون گروپ اپنا مشہور زمانہ “ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار” کی شاہکار پرفارمنس دیں گے۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے پہلے بری خبر، انگلش بینڈ پِٹ بُل طیارے میں فنی خرابی کے باعث شرکت نہیں کریں گے، جس پرانہوں نے معذرت کر لی۔

ینگ دیسی گروپ  کا ریپ  بھی  تماشائیوں کو  پرجوش کرے گا۔

Comments are closed.