انسانیت کیلئے میری خدمت کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، سٹار کرکٹر شاہد آفریدی

کوئٹہ:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انسانیت کے لئے انکی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کا سفر گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے، غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں لیکن انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ موجود ہے، کرکٹ کے حوالے سے بھی بلوچستان کے لیے حاضر ہوں، یہاں سے جو ٹیلنٹ نکلے گا انہیں اپنے ساتھ کراچی لے کر جاؤں گا، کرکٹ کے ساتھ بچوں کی تعلیم بھی مکمل کراؤں گا۔

Comments are closed.