ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہاہے کہ آغاز سے ہی بورڈ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے کوشاں تھا البتہ سفری پابندیوں، ملک میں قرنطینہ کی مختلف پابندیوں، صحت کو درپیش خطرات اور سماجی فاصلوں کی ضروری قرار دیے جانے کے سبب ایونٹ کا انعقاد چیلنج بن گیا۔بورڈ نے ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ پر کووڈ-19 کی وبا کے اثرات کو جانچنے کے لیے متعدد مواقعوں پر ملاقات کی۔
ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ان سب چیزوں سے بڑھ کر کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف، کمرشل پارٹنرز، شائقین اور کرکٹ برادری کی صحت اور حفاظت سب سے اہم اور اولین ترجیح تھی۔
ایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کے مطابق اوپر درج تمام معاملات کا محتاط طریقے سے جائزہ لینے کے بعد ایشیا کپ کو ملتوی کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمے دارانہ انداز میں ٹورنامنٹ کا انعقاد ایشین کرکٹ کونسل کی اولین ترجیح ہے اور بورڈ اس کے 2021 میں انعقاد کے لیے پرامید ہے اور جون 2021 میں ایونٹ کے انعقاد کے لیے کام کر رہا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) نے رواں سال شیڈول ایشیا کپ کو کورونا وائرس کے سبب ملتوی کردیا ہے اور اب ایونٹ کا انعقاد 2021 میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.