لندن: سابق اسٹارانگلش فٹبالرڈیوڈ بیکھم کو دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا،،،لندن کی عدالت نے چھ ماہ تک گاڑی چلانے پر پابندی لگادی۔
قانون سب کے لئے اوراس کی خلاف ورزی پر سزا بھی سب کے لئے،لندن کی عدالت نے ایسا کر دکھایا۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر سابق اسٹار انگلش فٹبالر پر 6 ماہ کیلئے گاڑی چلانے پر پابندی لگادی گئی۔
مقامی میڈیاکے مطابق ڈیوڈ بیکھم کوشہری نے گزشتہ سال21 نومبر کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ شہری کی شکایت پر عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اور سابق اسٹار انگلش فٹبالر کو جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ کیلئے گاڑی چلانے پر پابندی کی سزا سنائی گئی۔
Comments are closed.