گلگت : ٹورڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ اختتام پزیز ہوا، واپڈا کے کھلاڑی نجیب اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوا. دوسرے مرحلے میں واپڈا کے نجیب اللہ نے پہلی سوئی گیس کے عبدالرزاق نے دوسری جبکہ بلوچستان کے کھلاڑی ہنزاللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نجیب اللہ نے 1 گھنٹے 19 منٹ اور 37 سیکنڈ میں 35 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا،سوئی گیس کےعبدالرزاق نے 1 گھنٹے 19 منٹ اور 47 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔ ہنزاللہ نے 1 گھنٹے 21 منٹ اور 14 سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔
دوسرے مرحلے میں آرمی کے عبداللہ نے چوتھی جبکہ عابد صدیق نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، افغانستان کے فصیح اللہ نے چھٹی پوزیشن حاصل کی، واپڈا کی ٹیم پہلے اور دوسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایونٹ کی نمایاں ٹیم بن گئی ہے۔
Comments are closed.