افریقن فٹبال کا میگا ایونٹ، سینیگال اور الجزائر فائنل میں پہنچ گئے

قاہرہ: فٹبال کا افریقہ کپ آف نیشنز میں سینی گال اور تنسانیہ کا سیمی فائنل سنسنی خیز ثابت ہوا،دونوں ٹیموں کی پینلٹیز ضائع ہونے کے بعد اون گول نے سینیگال کو فتح دلا دی، الجزائر نے نائیجیریا کو دو ایک سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔

افریقی ممالک کے درمیان فٹبال کا میگا ایونٹ مصر میں جاری ہے، پہلے سیمی فائنل میں سینیگال اور تنسانیہ میں میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، تابڑ توڑ حملوں میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے فاؤل

پنلٹیز ملنے اور ضائع ہونے سے مقابلہ سنسنی خیز ہوا۔

اضافی وقت میں تنسانیہ کے اون گول کا سینیگال کو فائدہ مل گیا اور اسے ایک صفر سے فائنل تک رسائی مل گئی۔ دوسرے میچ میں الجزائر نے نائیجریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔

ایک ایک سے برابر میچ کے انجری ٹائم میں گول نے الجزائر کو فتح دلا دی، افریقن نیشنز کپ کا ٹائٹل مقابلہ سینگال اور الجزائر کے درمیان 19 جولائی کو ہو گا۔

Comments are closed.