لندن: دولت مشترکہ کھیلوں میں نشانہ بازی کو شامل نہ کرنے پر بھارت نے 2022ء کے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے اقدام کے بعد کامن ویلتھ کھیلوں کی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ نئی دہلی حکام سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ آسٹریلیا میں دولت مشترکہ کے کھیلوں میں شوٹنگ میں بھارت سرفہرست تھا اور 16 تمغے جیتے تھے، بھارتی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔
انڈیا کی اولمپک ایسوسی ایشن نے حکومت کو لکھا کہ اگر دولت مشترکہ کے کھیلوں سے شوٹنگ کا کھیل ہٹایا جاتا ہے تو شوٹنگ کے میدان میں کمائے ہوئے نام کو نقصان پہنچے گا۔
اولمپک ایسوسی ایشن کے خط میں کھیلوں کے وزیرکرن رجیجو کو لکھا گیا ہے کہ برطانیہ میں 2022 میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں حصہ نہ لینے پر ہم احتجاج ریکارڈ کرانا چاپتے ہیں۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہ وہ کھیلوں کے وزیر سے بات چیت کرنا چاہیں گے۔
اس خط میں انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ستمبر کے شروع میں رواندا میں کامن ویلتھ گیمز کانگرس میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے اس سلسلے میں وہاں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے اپنے دو امیدواروں کو بھی جانے سے روکا ہے۔
Comments are closed.