پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی بھارتی حسینہ کو دل دے بیٹھے

لاہور: شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کے بھارت کا داماد بننے کا امکان ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی ہریانہ کی لڑکی کو دل دے بیٹھے ہیں۔ ذرائع کےمطابق رشتہ طے کرنے کے لیے دونوں خاندانوں میں باقاعدہ رابطہ ہو گیا ہے۔

بھارتی لڑکی ایک ایئر لائن میں فلائٹ انجینئر ہے۔ دونوں خاندانوں کی جانب سے رضا مندی ظاہر ہونے کے بعد شادی دبئی میں اگست کے تیسرے متوقع ہے۔

دوسری جانب  فاسٹ بولر حسن علی کا موقف ہے کہ  بات چیت ضرور چل رہی ہے لیکن ابھی  کچھ طے نہیں ہوا۔واضح رہے کہ حسن علی سے پہلے شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا سے ہوچکی ہے۔

Comments are closed.