اسلام آباد: گالف خواتین میں مزید سے مقبول ہونے لگا کراچی گالف کلب کارساز پر جاری لیڈیز چمپئین شپ میں ویمن گالفرز کی بڑی تعداد شریک ہے دوسرے روز مقابلوں میں 15 سالہ حمنا امجد سے سے آگے رہیں۔
گالف پاکستانی خواتین میں مزید سے مقبول ہونے لگا، شہر قائد میں کارساز کے میدان میں لیڈیز چیمپئن شپ میں ویمن گالفرز کی بڑی تعداد نے مقابلوں میں حصہ لیا۔
۔54 خواتین گالفرز 5 کیٹگری کے ایونٹ میں ٹائٹل کے حصول کے لئے خوب جان لگا رہی ہیں، کم عمر گالفر حمنا دوسرے روز مقابلوں میں سر فہرست رہیں جبکہ عانیہ فاروق دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
گالفرز کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنی صلاحیتیں دکھانے میں مواقع بہت کم ملتے ہیں، تین روزہ چمپئین شپ میں فائنل مقابلے اتوار کو کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.