لاہور: پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ پر سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان اعترافی بیان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کی ہے، جس میں شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو انٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہو گا۔ شرجیل خان کو سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ کرنا ہو گا۔ کرکٹر کو ٹیم کے کھلاڑیوں، سپورٹنگ سٹاف کیساتھ نشست رکھنا ہو گی۔
اس موقع پر شرجیل خان نے کرکٹ بورڈ، اپنی ٹیم، شائقین کرکٹ اور اپنے اہل خانہ سے غیرمشروط معافی مانگی اور کہا کہ ان کے ایک غیر ذمہ دارانہ عمل کے باعث انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، یقین دلاتا ہوں مستقبل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کروں گا۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ تمام کرکٹرز پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وقتی فائدہ دے سکتی ہے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے نتائج پورے کیرئیر پر اثر انداز ہوتے ہیں، شرجیل خان نے ملاقات میں اپنے کیے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا۔
اس سے قبل شرجیل وکیل کے ہمراہ پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچے اور اپنا غلطی پر اعترافی بیان دیا، سپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کی اڑھائی سالہ پابندی کی سزا دس اگست کو ختم ہو گئی تھی۔ اوپننگ بیٹسمین ری ہیب پروگرام میں حصہ لینے اور فکسنگ پر لیکچر دینے کے بعد اِن ایکشن ہو سکیں گے۔
Comments are closed.