کرسٹل پیلس کو اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں 30 سال بعد فتح

اولڈ ٹریفرڈ: فٹبال پریمئر لیگ میں پنلٹی ضائع ہونے سے مانچسٹر یونائیٹڈ فتح سے محروم ہو گئی۔ انجری ٹائم کے گول نے کرسٹل پیلس کو اولڈ ٹریفرڈ میں 30 سال بعد فتح سے ہمکنار کر دیا۔

ادھر لیور پول نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی۔ محمد صلاح کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ سپر سٹار کے دو گولز سے ریڈ برگیڈ نے آرسنل کو تین ایک سے ہرا دیا۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کے درمیان فٹبال لیگ کا بڑا مقابلہ ہوا۔ رشورڈ کے پنلٹی ضائع کرنے سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ جب کہ 32 ویں منٹ سے کرسٹل پیلس کی برتری پہلے ہاف تک برقرار رہی لیکن آخری منٹ جیمز کے گول سے حساب برابر ہو گیا۔ انجری ٹائم کے لاسٹ لمحے میں کرسٹل پیلس نے اس میدان پر 30 سال بعد تاریخی کامیابی سمیٹی۔

لیگ کے دوسرے میچ میں لیورپول اور آرسنل کا آمنا سامنا ہوا۔ پہلے ہاف میں میٹپ کا پہلا گول ہوا۔ دوسرے ہاف کے ہوتے ہی محمد صلاح پرجوش نظر آئے۔

انچاسویں منٹ پنلٹی پر اور پھر اٹھاونویں منٹ کے گول سے سکور تین صفر کر دیا۔ پچاسی منٹ پر ٹوریریرا کے گول سے سکور تین ایک ہوا۔ اسی رزلٹ پر میچ کا اختتام ہوا۔ سپر سٹار محمد صلاح شاندار کارکردگی سے چھائے رہے۔

Comments are closed.