اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ کا میلہ 28 سے 30 اگست تک اسلام آباد میں سجے گا۔ بین الاقوامی ریسلر اسلام آباد پہنچ گئے۔
پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ کا میلہ ایک بار پھر سجنے کو تیار ہے، دنیا کے نامور ریسلرز پاکستان پہنچ چکے ہیں، انٹرنیشنل ریسلنگ کے مقابلے 28 سے 30 اگست تک اسلام آباد میں ہوں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رنگ آف پاکستان کے چئیرمین پیر عاصم شاہ نے بتایا کہ اس سال ریسلنگ مقابلوں میں کرس ماسٹرز، ٹونی آئرن ، مائیک ڈی، اینجل بلانک، اکارس بادشاہ خان سمیت دس انٹرنیشنل ریسلرز ان ایکشن ہوں گے۔
پیر عاصم شاہ کا کہنا تھا کہ ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد کے لیے تعاون پر آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں، اس بار تین پاکستانی پہلوان انعام بٹ، طیب اعوان اور اعجازحیدر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، منتظمین کے مطابق مقابلوں کے دوران فوڈ فیسٹیول اور کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے،مقامی ٹیلنٹ کے لیے اسٹرانگ مین کے نام سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بھی رکھا گیا ہے۔
Comments are closed.