پاکستان ہاکی فیڈریشن کا یو ٹرن، برطرف ڈائریکٹرز ملازمت پر بحال

کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کراچی کے تین ڈائریکٹرز کو ملازمت سے فارغ کرنے کے معاملے پر تین روز بعد ہی یوٹرن لے لیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) سے کراچی کے 3 ڈائریکٹرز کو ملازمت سے فارغ کیا گیا تھا، ڈائریکٹرز کو نوکری سے برطرف کیے جانے کے حوالے سے خبریں نشر ہونے کے بعد ڈائریکٹرز کو آج دوبارہ نوکری پر بحال کر دیا گیا۔

اولمپین افتخار سیّد کا کہنا ہے کہ نہ نوکری سے نکالنےکی وجہ بتائی گئی نہ ہی بحال کرنے کی، ڈائریکٹر پروجیکٹ سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔

Comments are closed.