سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا

لاہور: سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔

سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق ، عابد علی ،آصف علی ،فخر زمان ، حارث سہیل ، محمد حسنین ،افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان ، وہاب ریاض ، محمد عامر ، محمد حسنین ، عثمان شنواری اور محمد نواز شامل ہیں۔ حسن علی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔

Comments are closed.