سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کینگروز سے ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا پہنچ پہنچ گئی ہے، جہاں پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ تین نومبر کو شیڈول ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سیریز میں فتح کیلئے پرامید ہیں۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ وہ 2015 سے کرکٹ کھیل رہے ہیں ، انڈر 19میں کپتانی کی اور قومی ٹیم کی قیادت کے لیے بھی تیار ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھاہے اور کوشش ہوگی سیکھے پر عمل کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہآسٹریلیا بھی اچھی ٹیم ہے اس لیے اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، یہ سیریز بڑی اہم ہے کیوں کہ آئندہ ورلڈکپ بھی یہاں ہوگا اس لیے اس سیریز میں فتح یاب ہونے والی ٹیم کو اس سے فائدہ ہوگا۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ سادہ سی منصوبہ بندی ہے کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے تو کسی پر دباؤ نہیں آئے گا۔وہاب ریاض، محمد عامر اور محمد عرفان کے ساتھ دیگر نوجوان کھلاڑی بھی ہیں جس سے ٹیم کا اچھا کمبینیشن ہے، عامر اور عرفان کی موجودگی میں ڈیوڈ وارنر کے لیے پلان بنایا ہوا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم ہے اور اس کی کپتانی بھی میرے لیے اعزاز ہے، سرفراز نے اسے نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنایا لہٰذا میری کوشش ہوگی کہ اسے برقرار رکھا جائے۔انہوں نے سرفراز کی کمی محسوس کریں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی بہت خدمات ہیں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں 3 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 3 نومبر، دوسرا 5 اور آخری 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد قومی ٹیم کینگروز سے اظہر علی کی قیادت میں 2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے گی۔
Comments are closed.