پرتگال کی لیتھونیا کو 6 صفر سے بدترین شکست، رونالڈو کی ہیٹ ٹرک

زیورخ: پرتگال نے لیتھوینیا کو 6 صفر سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے یورو 2020ء ٹورنامنٹ میں شرکت کی راہ ہموار کر لی۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے لیتھوینیا کو 6 صفر سے شرمناک شکست دے دی۔  پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔انہوں نے شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔رونالڈو کی انٹرنیشنل گول کی تعداد سنچری کے قریب ہو چکی ہے، انہوں نے اب تک 98 گول کیے ہوئے ہیں۔

سٹار فٹبالر نے آغاز میں ہی پرتگال کو دوگول کی برتری دلوائی جبکہ دوسرے ہاف میں فرنینڈس، مینڈس اور سلوا نے ایک ایک گول کیا۔ اس جیت نے پرتگال کیلئے یورو 2020ء ٹورنامنٹ کی راہ ہموار کردی ہے۔

Comments are closed.