نیو یارک: امریکی باکسر ڈیونٹے وِلڈر نے کیوبین حریف کو شکست دے کر ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کر لی، ساتویں راؤنڈ کے آخری سیکنڈ کا مکا فیصلہ کن ثابت ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس ویگس کے گرینڈ گارڈن ارینا میں باکسنگ کا بڑا مقابلہ ہوا جس میں امریکی باکسر ڈیونٹے وِلڈر نے ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے دوران حریف لوئس آرٹز کو ناک آؤٹ کیا، 12 راؤنڈ کی باؤٹ کے دوران ساتویں راؤنڈ کے آخری سیکنڈ کا مکا فیصلہ کن ثابت ہوا۔
ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ کے ٹائٹل کے لیے ڈوئنٹے وِلڈر اور کیوبا کے لوئس آرٹز مدمقابل ہوئے۔ناک آؤٹس کے ماہر اور برونز بمبر کے نام سے مشہور امریکی باکسر شروع سے ہی چھائے رہے، انہوں نے مخالف کھلاڑی پر مکوں کی برسات کر دی۔ دس کم یعنی اکتیس باؤٹس کا تجربہ رکھنے والے لیوس آرٹز نے بھی خوب ہمت دکھائی اور بھرپور مقابلہ کرتے رہے۔
بارہ میں سے ساتویں راؤنڈ کا مقابلہ شروع ہوا، آخری سیکنڈ میں ڈیونٹے وِلڈر نے سیدھا پنچ منہ دے مارا جس سے کیوبن حریف نیچے گر گئے۔ ریفری نے ناک آؤٹ کا فیصلہ سنا دیا، ناک آؤٹس کی شہرت رکھنے والے ڈیونٹے ولڈر فاتح قرار پائے۔
Comments are closed.