پاکستان کرکٹ بورڈ کی جنوبی افریقا کو پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی دعوت

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پاکستان میں میزبانی کیلئے جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پروٹیز نے آئندہ سال 3 ون ڈے میچز کھیلنے کیلئے بھارت آنا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقاکے کرکٹ بورڈ کو دعوت دی گئی ہے کہ ٹیم واپسی پر پاکستان میں بھی 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے مثبت اشارے  ملے ہیں،  اس ضمن میں مزید بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا، معاملات طے پاگئے تو ممکنہ طور پروٹیز کا دورہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا۔

Comments are closed.