پی ایس ایل 2020۔۔۔ کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ ہوگا؟

ممتاز حسین

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ 2020 کے لیے ری ٹینشن ونڈو بند ہونے کے بعد پی ایس ایل ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

پی ایس ایل فائیو کے میگا ایونٹ کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی اور لوک رونکی کو ری ٹین کرلیا، اس کے ساتھ ساتھ حسین طلعت، عماد بٹ، رضوان حسین اور موسیٰ خان اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ ہوں گے۔

ملتان سلطانزنے شاہد آفریدی، محمد عرفان، جیمز وینس اور شان مسعود کو ری ٹین کرلیا، علی شفیق، جنید خان اور محمد الیاس بھی ملتان سلطانز کی طرف سے پی ایس ایل کھیلیں گے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویزے اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کیا گیا ہے، سہیل اختر، حارث روؤف اور سلمان بٹ کو بھی لاہور قلندرز میں شامل ہیں۔

عثمان شنواری پہلے ہی کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں، لاہور قلندرز نے یاسر شاہ ، راحت علی ، آغا سلمان ، حارث سہیل کو ریلیز کیا۔

Activity - Insert animated GIF to HTML

کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم، عماد وسیم، محمد عامر اور افتخار احمد کے ساتھ عامر یامین، اسامہ میر اور عمر خان کو ری ٹین کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ری ٹین کیا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین، نسیم شاہ اور احسان علی کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

پشاور زلمی نے حسن علی، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض اور کامران اکمل کے ساتھ ڈیرن سیمی، امام الحق اور عمر امین کو بھی ری ٹین کیا ہے۔

Comments are closed.