مالم جبہ کے بلندترین سیاحتی مقام پراسکینگ مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی تربیت شروع

ملک محمد فیصل

سوات: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مالم جبہ کے بلند ترین سیاحتی مقام پر اسکینگ مقابلوں کیلئے کھلاڑیوں کی تربیت شروع ہوگئی۔

ساڑھے نو ہزار فٹ کی بلندی پر واقع مالم جبہ کے برف پوش پہاڑوں میں اسکینگ کیلئے میدان سجنے کو تیار ہے جس کیلئے کھلاڑیوں کی تربیت کا آغاز ہو چکا۔ تین روزہ اسکینگ تربیتی مقابلوں میں 60 کے قریب کھلاڑی شریک ہیں، جن میں  بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔

کوچنگ سٹاف اور کھلاڑی زبردست ماحول اور کھیل سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ صرف کھلاڑی اور کوچ ہی نہیں بلکہ سیاح بھی پرکشش قدرتی مناظر میں بہت خوش ہیں۔ امریکا سے آئے

ایک سیاح کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک میں گئے ہیں لیکن مالم جبہ آکر انہیں بہت خوشی ہوئی ‘‘میں یہ کہ سکتاہوں کہ میں جتنی بھی جگہ گیا ہوں ان میں سے سب سے بہترین جگہ میں نے یہ دیکھا’’۔

ایک اور خاتون سیاح  نے کہا کہ وہ بتا نہیں سکتی کہ انہیں کس قدر اچھا لگ رہا ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ برفیلی وادی کے دلکش نظاروں سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ فُل برفیلے ٹریکس پر اسکیئنگ کے جوشیلے کھیل سے مداح بھی بڑے پرجوش ہوتے ہیں۔

Comments are closed.