لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،15 رکنی اسکواڈ میں آل راؤنڈر ثناء میر کو شامل نہیں کیا گیا۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کپتان بسمعہ معروف کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم میں ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تاہم آل راؤنڈر ثناء میر کو نظر انداز کردیا گیا۔ورلڈکپ کے لیے بسمہ معروف کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ ودود، منیبہ علی، ندا ڈار،عمیمہ سہیل، سادیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ ہیں۔
پریس کانفرنس میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، بلاشبہ ثنا میر تجربہ کار پلیئرز ہیں، تاہم منتخب اسکواڈ میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ورلڈ کپ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ایک سوال پر بسمعہ معروف نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہیں، مثبت ذہن کے ساتھ ورلڈ کپ میں شریک ہوں گے اور عالمی کپ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ جنوبی افریقہ سمیت اپنے پول میں شامل ٹیموں کو بھی ہرا چکے ہیں،
قومی ٹیم کی کپتان نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ کپ کے دوران مخالف ٹیموں کو زیر کرنے میں کامیاب رہیں گے، ورلڈکپ میں شریک ہر ٹیم جیت کے لیے جائے گی ہم بھی ورلڈ کپ میں جیت کا عزم لیے آسٹریلیا جائیں گے اور میگا ایونٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔
Comments are closed.