پوچیسٹروم: انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔
جنوبی افریقا میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ آرڈر مکمل ناکام رہا۔ پاکستانی ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور بھارتی بولرز نے گرین شرٹس کو چوالیس ویں اوورز میں ہی پویلین بھیج دیا۔
اوپنر حیدر علی نے نصف سنچری اسکور کی اور 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان روحیل نذیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب اننگز کا آغاز جیسوال اور سکسینا نے کیا، دونوں اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی طرف سے اننگزکا آغاز جیسوال اور سکسینا نے کیا، دونوں نے شاندار آغاز فراہم کیا اور گرین شرٹس باؤلرز کو بے بس کر دیا۔
بھارتی ٹیم نے ہدف 36 ویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ جیسوال نے شاندار تھری فیگر اننگز کھیلی اور 105 رنز بنائے۔ سکسینا نے 59 رنزبنائے۔ پاکستان کی طرف سے چھ باؤلرز آزمائے گئے تاہم کوئی بھی باؤلرز وکٹ نہ لے سکا۔
Comments are closed.