اسلام آباد:پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئی، جہاں وہ 2003 کے بعد پاک سرزمین پر پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگال ٹائیگرز کی پاکستان پہنچ گئی ہے، مومن الحسن کی قیادت میں 17 رکنی ٹیم غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے استقبال کیا۔
مہمان ٹیم کو سخت سیکورٹی میں مہمان ٹیم کو مقامی ہوٹل روانہ کیا گیا، ہوٹل میں کچھ دیر آرام کے بعد بنگالی کھلاڑیوں نے ناشتہ کیا، پاکستانی کھانوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج آرام کریں گی جب کہ جمعرات کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی،سیریز کی ٹرافی رونمائی بھی جمعرات کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز طے تھی لیکن مہمان ٹیم نے اپنے دورے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا کیونکہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ دیر قیام نہیں کرنا چاہتے تھے۔
Comments are closed.