لاہور: پاکستان میں جاری کبڈی کے عالمی میلے کے تیسرے روز آسٹریلیا نے آذربائیجان کو شکست دے دی، جرمنی نے انگلینڈ جب کہ بھارت نے سیر الیون کو زیر کر دیا۔
کبڈی ورلڈکپ کے تیسرے روز تین میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 53 پوائنٹس کیے جبکہ آذر بائیجان نے 24 پوائنٹس کیے اسی طرح کینگروز کے پہلوانوں نے یہ میچ بآسانی 27 پوائنٹس سے یہ میچ اپنے نام کر لیا۔
کبڈی ورلڈکپ کے دوسرے اہم میچ میں جرمنی پہلوانوں نے انگلینڈ کو پچھاڑ دیا۔دوسرے میچ کے دوران جرمنی نے انگلینڈ کی ٹیم کو 21 پوائنٹس سے شکست دی، میچ کے اختتام پر جرمنی نے 49 جبکہ انگلینڈ نے 28 پوائنٹس حاصل کیے۔
تیسرے میچ کے دوران بھارت نے حریف ٹیم سیرالیون کو بآسانی شکست دے دی، بھارتی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم سیرالیون کی ایک بھی نہ چلنے دی اور میچ با آسانی طور پر 18 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تین میچز کے دوران بھارت، ایران اور آسٹریلیا اپنے اپنے میچز جیتنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
Comments are closed.