ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹ سے شکست دے دی

کینبرا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹ سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 7وکٹس کے نقصان پر 124 کا رنز بنائے، کیریبئن کھلاڑی سٹیفنی ٹیلر اور شیمین کیمپبیلی نے 43،43 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے سوا صرف لی این کیربی 16 ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں۔

پاکستانی ٹیم کی باؤلرز ڈیانا بیگ، ایمن انور اور ندا ڈار نے حریف ٹیم کی  2،2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایمن امین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں جویریہ خان(35) نے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا، بعد ازاں منیبہ علی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں تو مجموعی سکور77 تھا۔

جس کے بعد بسمعہ معروف اور ندا ڈار نے پر اعتماد بیٹنگ سے فتح کی جانب سفر جاری رکھا،پاکستان نے ہدف 10گیندیں قبل عبور کرکے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی، بسمعہ معروف38 اور ندا ڈار 18پر ناقابل شکست رہیں۔

Comments are closed.