پی ایس ایل میچز میں شائقین سے بھرے اسٹیڈیم دنیا کومثبت پیغام ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کے پاکستان میں ہونے پر خوشی ہے، پی ایس ایل کے دوران بھرے ہوئے اسٹیڈیم دنیا کو مثبت پیغام دے رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، ہیڈ کوچ و بیٹنگ مینٹور ہاشم آملہ اور ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کو مبارک باد دی اور کہا کہ اب وہ پاکستانی شہری بھی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے،پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں ڈیرن سیمی کاکردارہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں جو کہ باعث مسرت ہیں، پاکستان عوام بھی خوش ہیں، پی ایس ایل میچز کے دوران شائقین سے بھرے اسٹیڈیم بھرے دنیا کو مثبت پیغام ہے۔

Comments are closed.