پی ایس ایل فائیو: لاہورقلندرز کی کامیابیاں جاری،کراچی کنگز کو 8 وکٹس سے شکست

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، 23 ویں میچ میں بین ڈنک نے ایک انن میں 12 چھکے جڑ دیئے، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے بیٹنگ شروع کی اور پورے اوور کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندر کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔

والٹن نے 45، بابراعظم نے 38 رنز بنائے جب کہ الیکس ہیلز 80 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بالنگ میں لاہور قلندر کی جانب سے معاذ خان نے دو اور سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کا دیا گیا ہدف حاصل کرلیا۔

قلندرز نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک نے دھواں دھار اننگ کھیلی اور 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 12 چھکے اور تین چوکے لگاکر ٹیم کو فتح دلائی۔بہترین اننگ کھیلنے پر بین ڈنک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments are closed.