سیئول: جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود بیس بال کی ٹریننگ شروع ہو گئی، پانچ مئی سے بیس بال کے بڑے مقابلے کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔
کورونا کی خطرناک وباء کی تباہ کاریوں کے دوران کھیلوں کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی، جنوبی کوریا نے بیس بال کا میدان آباد کر لیا، خالی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ کھیلا۔
اس کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا بیس بال لیگ کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، جنوبی کوریا کا میگا ایونٹ 5 مئی سے شروع ہو گا، دوسری جانب جنوبی کوریا کے گالف پلیئرز نے بھی آئندہ ماہ کورس پر آنے کی تیاریاں پکڑ لیں۔
Comments are closed.