17 برس بعد آنیوالی انگلینڈ ٹیم کو ٹرافی دئیے بغیر خالی ہاتھ کیسے بھیج دیتے، رمیز راجہ
کہ پاکستان کے سیکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں لیکن ہم بہت سی نیک تمناؤں کے ساتھ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھیج رہے ہیں، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے، رمیر راجہ
لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ 17 برس بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کو بغیر ٹرافی خالی ہاتھ واپس بھیج دیتے۔
گزشتہ روز انگلینڈ کے ہاتھوں فیصلہ کن ٹی 20 میں شکست کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ 17 برس بعد انگلینڈ کی ٹیم کی میزبانی ہمارے لیے بہت ہی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ہم اتنے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم کو ٹرافی نہ دیتے اور انہیں خالی ہاتھ واپس بھیجتے، سچ کہوں تو انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا اور وہ ٹرافی کے حقدار بھی تھے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی پوری سیریز ہی بہت شاندار تھی سوائے آخری دو میچز کے جس میں انگش ٹیم نے گرین شرٹس کو آؤٹ کلاس کیا۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیکھنے کے لیے بہت سی چیزیں ہیں لیکن ہم بہت سی نیک تمناؤں کے ساتھ اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ میں بھیج رہے ہیں، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
Comments are closed.