گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کو مستقل کرنے کا اعلان
بیٹسمین رن لینے کےدوران اگر آوٹ ہواتونیا آنے والا کھلاڑی اسٹرائیکر اینڈ پر آئے گا۔ آنے والے بلے باز کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہوگا، آئی سی سی
آئی سی سی کی جانب سے کھیل کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرکٹ میں گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کو مستقل کر دیا گیا ہے۔ تبدیلی 1 اکتوبر 2022 سے نافذ العمل ہوں گی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بیٹسمین رن لینے کےدوران اگر آوٹ ہواتونیا آنے والا کھلاڑی اسٹرائیکر اینڈ پر آئے گا۔ آنے والے بلے باز کو ٹیسٹ اور ون ڈے میں دو منٹ کے اندر اسٹرائیک لینے کے لیے تیار رہنا ہوگا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 90 سیکنڈ کی موجودہ حد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
A host of important changes to the Playing Conditions that come into effect at the start of next month 👀https://t.co/4KPW2mQE2U
— ICC (@ICC) September 20, 2022
اس سے پہلے کووڈ کے باعث گیند پر تھوک لگانے پر پابندی لگائی گئی تھی
Comments are closed.