ایشیا کپ: بھارت کا اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر

رویندرا جڈیجا کو گٹنے کی انجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ مزید میچز نہیں کھیل پائیں گے، بھارتی میڈیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا انجری کے باعث ایشیا کپ 2022 سے باہر ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کی انتظامیہ نے اکسر پٹیل کو جڈیجا کی جگہ بطور متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رویندرا جڈیجا کو گٹنے کی انجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ مزید میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق میڈیکل ٹیم جدیدا کی انجری کا مسلسل معائنہ کررہی ہے۔

بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل فور مرحلے میں کوالیفائی کر چکی ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم نے گروپ اسٹیج مرحلے میں پاکستان اور ہانگ کانگ کو شکست دی تھی۔

Comments are closed.