ایشیا کپ انڈر 19 ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

دبئی: انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی ہے

دبئی میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں پاکستان نے بھارت کا 238 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا۔ اس سے پہلے بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 237رنز پر آل آؤٹ ہوئی ۔بھارتی بلے باز آرادیا یادیو نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کے 5 کھلاڑی ڈبل فگز میں داخل نہیں ہو سکے جبکہ ذیشان ضمیر نے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

پاکستان کے محمد شہزاد کو 82 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اس فتح کے بعد پاکتسان پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگیا ہے

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انڈر19ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ نوجوانوں اپ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا

Comments are closed.