ایشیاءکپ کا آغاز،آئمہ بیگ اورنیپالی گلوکارہ کی شاندار پرفارمنس

ملتان میں ایشیاکپ کا آغاز ہوگیا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ کی پرفارمنس نے دل جیت لیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے دوران پاکستانی رنگ کے غبارے چھوڑے گئے جبکہ ایشیاکپ کی ٹرافی بھی میدان میں موجود تھی۔گلوکارہ آئمہ بیگ اورنیپالی گلوکارہ تریشالا گورونگ نے میچ سے قبل خصوصی تقریب میں شاندار گلوکاری کا مظاہرہ کیا اور دل جیت لیے۔

ایشیاکپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ ایشیاکپ کے گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان سمیت نیپا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ’بی‘ بنگلا دیش۔ افغانستان اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔

ایشیاکپ کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ بھارت 50 اوور کے ایشیا کپ میں بطور دفاعی چیمپئین اترے گا۔ اس قبل ایشیاکپ 2018 میں منعقد ہوا تھا۔

Comments are closed.