پاکستان کیخلاف سیریز کیلئےآسٹریلوی ٹیم کا بھی اعلان

اسلام آباد: کرکٹ آسٹریلیا نے بھی پاکستان کے خلاف سیریز کےلیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ٹیمپرنگ کیس میں پابندی کا شکار سابق کپتان اسٹیواسمتھ اور ڈیوڈ وارنرکو شامل نہیں کیا گیا۔فاسٹ بولر مچل اسٹارک بھی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں ۔

کرکٹ آسٹریلیا  کے مطابق اسٹیواسمتھ اورڈیوڈ وارنرفٹنس بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ فاسٹ بولر مچل اسٹارک  بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔

پندرہ رکنی اسکواڈ کی قیادت  ایرون فنچ کریں گے۔عثمان خواجہ، شان مارش اورنیتھن لیون بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈےمیچوں کی سیریز 22 سے 31مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

Comments are closed.