بیٹسمین زیادہ وقت کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے، اظہر علی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں تجربہ کار بولرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا۔بطور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے،زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے۔ہمارے بولرزکو بھی حریف بلے بازوں کو جلد آوٹ کرنے کے لیے محنت کرنا پڑے گی۔

سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہفتے سے شروع ہونے والے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، بطور سینئر کرکٹر اچھا کھیلنا اور ساتھی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا میرا کام ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں، ان کنڈیشنز میں ہمارے بؤلرز کا کردار اہم ہوگا۔

Comments are closed.