بابر اعظم اور محمد رضوان نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں نیا ریکارڈ اپنے اپنے نام کر لیا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک سال میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، یہ ریکارڈ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کامیابی حاصل کرکے اپنے نام کیا ہے

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کلینڈر ایئر میں 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری اسکور کرکے حاصل کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تین دفعہ 190 کا رنز کاہدف عبور کیا ہے اور ان تینوں میچوں میں بابر اعظم اور محمد رضوان کا اہم کردار رہا ہے

Comments are closed.