بابر میں بہت ٹیلنٹ ہے، اسے ہر فارمیٹ پر اچھا دیکھ کر کوئی حیرت نہیں، ویرات کوہلی
بابراعظم ایک بہت اچھا انسان ہے اور بہت عزت سے ملتا ہے، ان سے ملنا ہمیشہ اچھا لگتا اور باقی کھلاڑیوں سے بھی، سب بہت عزت سے اور دوستانہ ماحول میں ملتے ہیں، سابق بھارتی کپتان
دبئی : سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو سیکھنے میں دلچسپی ہے اور وہ کچھ سیکھنا چاہتا ہے، اس لئے وہ ہر فارمیٹ میں اتنا بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں، اور اس پر کوئی حیرانگی نہیں۔
پاک بھارت میچ کے بعد ویرات کوہلی نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ایک بہت اچھا انسان ہے اور بہت عزت سے ملتا ہے، ان سے ملنا ہمیشہ اچھا لگتا اور باقی کھلاڑیوں سے بھی، سب بہت عزت سے اور دوستانہ ماحول میں ملتے ہیں۔
سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ مجھے گزشتہ سال سے یہ احساس ہوا کہ پاکستان کی ٹیم مقابلے کی ٹیم ہے لیکن ساتھ ہی بہت عزت کرنے والی بھی ہے۔ یہ گیم پریشر کا ہے، جو ٹیم اچھا ہینڈل کر لیتی ہے وہ جیت جاتی ہے اور آج کے دن بہت سے مرحلوں میں پاکستان نے ہم سے بہتر کھیل پیش کیا۔
گزشتہ روز ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے، پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کر لیا تھا۔
Comments are closed.