بارسا کی اسپانیول کے خلاف جیت، 76 ہزار شہریوں نے بارسا ٹیم کا شاندار استقبال کیا

بارسا کی اسپانیول کے خلاف جیت، بارسلونا کے شہریوں کا بارسا ٹیم کا شاندار استقبال

بارسلونا نے اپنی حریف ٹیم اسپانیول کو ہوم گراؤنڈ پر چار دو سے شکست دے کر اسپینش لیگ لالیگا کا ٹائٹل جیت لیا۔ بارسلونا نے ہوم ٹیم کے خلاف ابتدائی بیس منٹ میں دو گول کی برتری حاصل کی تھی ابھی پہلا ہاف مکمل نہٰیں ہوا تھا کہ لیوان ڈاؤسکی نےاپنا دوسرا گول بھی داغ دیا۔دوسرے ہاف میں بارسلونا کے کندے نے 53 ویں منٹ میں گول کرکے اسکور چار صفر کر دیا۔ میسی کے کلب چھوڑنے کے بعد یہ بارسلونا کی پہلی فتح ہے۔

لالیگا لیگ جیتنے کے بعد آج بارسا کی ٹیم کا شاندرا استقبال کیا گیا۔ 6.8کلومیٹر لمبے روٹ پر 76 ہزار سے زائد شہریوں نے جمع ہوکر بارسا کے کھلاڑیوں کو داد دی ان پر پھول نچھاور کیے۔ 7 کلومیٹر کا روٹ 3 گھنٹوں میں مکمل کیاگیا۔

Comments are closed.